Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زینب کیس کے مجرم کو مزید 3مقدمات میں 12 مرتبہ سزائے موت

  لاہور... قصور میں معصوم زینب کے اغوا، زیادتی اور قتل میں پھانسی کی سزا پانے والے مجرم عمران کو مزید 3 مقدمات میں 12 مرتبہ پھانسی، 60 لاکھ روپے جرمانہ اور 30 لاکھ روپے دیت کی سزا سنائی گئی ہے۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملزم کو 5 سالہ عائشہ آصف کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس میں 4 مرتبہ سزائے موت، 20 لاکھ جرمانہ اور 10 لاکھ روپے دیت ،8 سالہ لائبہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس میں 4 مرتبہ سزائے موت، 20 لاکھ جرمانہ اور 10 لاکھ روپے دیت اور7 سالہ نور فاطمہ کے ساتھ زیادتی اور قتل کیس میں 4 مرتبہ سزائے موت، 20 لاکھ جرمانہ اور 10 لاکھ روپے دیت کی سزا سنائی ۔فروری میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زینب سے زیادتی اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم عمران علی کو 4 مرتبہ سزائے موت سنائی تھی۔

شیئر: