Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بشری بی بی کی بیٹی بھی تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹی بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئیں۔بشریٰ بی بی کی بیٹی مہرالنسا حیات نے اپنی سہیلی فرح خان کے ہمراہ عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کی اور تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔پارٹی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ فرح خان اور مہر النسا نے اس موقع پر کہا کہ نوجوان نسل میں سیاسی شعور بیدار کرنا عمران خان کا کارنامہ ہے۔ عمران خان پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ معیشت کی اصلاح اور پاکستان کو کاروبار دوست ملک میں تبدیل کرنے کے حوالے سے عمران خان کا وژن متاثر کن ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دونوں شخصیات کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔اس موقع پر بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں۔
مزید پڑھیں:پارلیمانی پارٹی نے عمران کو وزیر اعظم نامزد کردیا

شیئر: