Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رانا ثناءاللہ کو متنازعہ بیان مہنگا پڑگیا

لاہور... سابق وزیررانا ثناءاللہ کو متنازع بیان مہنگا پڑ گیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثنا اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے رانا ثنا اللہ کی بطور ایم این اے کامیابی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا ۔ الیکشن کمیشن کو بھی نوٹس جاری کر دیا ۔ فیصل آباد کے حلقہ این اے 106 سے ناکام امیدوار ڈاکٹر نثار احمد نے لاہور ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ رانا ثنا اللہ اسلام کا تقدس پامال کرنے میں ملوث ہیں کیونکہ انہوں نے سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے استقبال کو حج کے مترادف قرار دیا۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ وہ رانا ثنا اللہ کو نااہل قرار دے کر بطور ایم این اے کامیابی کا نوٹیفکیشن روکے۔ 
مزید پڑھیں:بطور وزیر اعظم مثال بنوں گا،عمران خان
 

شیئر: