زینب قتل کیس کے مجرم کو مزید2 مقدمات میں سزائے موت
لاہور.... انسداد دہشت گردی عدالت نے زینب قتل کیس کے مجرم عمران علی کو مزید 2 بچیوں کے قتل اور زیادتی کے مقدمات میں سزا سنادی۔ عدالت نے ایمان فاطمہ سے زیادتی اور قتل میں ملزم کو4 مرتبہ سزا ئے موت، عمر قید اور 40 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ ملزم عمران کو دوسری بچی تہمینہ کے ساتھ زیادتی پر سزا ئے موت، 53 سال قید اور 15 لاکھ اور 75 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ مجرم عمران کو زینب سمیت6 بچیوں کے قتل میں سزائیں دی جاچکی ہیں۔ مجرم عمران کے خلاف مزید ایک بچی کے ریپ اور قتل کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔