Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عدالتی نظام پر اثر انداز ہونے کیلئے کینیڈا کی مداخلت ناقابل برداشت ہے، علماء

ریاض .... سعودی سربرآوردہ علماءبورڈ نے توجہ دلائی کہ مملکت کا عدالتی نظام خود مختار ہے۔ اسلامی شریعت کے سوا کسی کو اس پر بالاد ستی حاصل نہیں۔ کوئی بھی طاقت عدالتی فیصلوں پر نکتہ چینی کی مجاز نہیں۔زیر حراست ملزم کو جس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہو رہا کرنے کا مطالبہ کسی طور درست نہیں۔ سعودی پبلک پراسیکیوشن مقررہ قوانین و ضوابط کے مطابق ہی پوچھ گچھ کا اہتمام کرتی ہے۔ سعودی عرب نے انصاف کے حصول ، جرائم کے سدباب اور سماجی امن کو یقینی بنانے کیلئے ہمیشہ اقدامات کئے ہیں۔ اب بھی کررہا ہے اورآئندہ بھی کریگا۔ کوئی بھی طاقت مملکت کے عدالتی نظام پر اثر انداز ہونے کا حق نہیں رکھتی۔ کینیڈا کی مداخلت ناقابل برداشت ہے۔ 
 
 

شیئر: