”مر“د بننا چاہتی ہوں، پرینکا
بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نے ایک منفرد کرداراداکرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ ایک مرد کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔ایک انٹرویو میں پرینکا نے کہا کہ مرد کا کردار ادا کرنا میرا خواب ہے۔ اگلی چیز میں یہی کروں گی۔پرینکا نے کہا کہ میں ایسے کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جس میں اپنے فیصلے خود کر سکوں اور کوئی میرے بارے میں کچھ نہ سوچے۔ یہ آزادی سالوں سے صرف مردوں کو مل رہی ہے، اور یہی آزادی اب خواتین کو بھی ملنی چاہئے۔