Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپو کمپنی کا اگلا سیلفی بیس اسمارٹ فون کیسا ہوگا؟؟؟‎

اوپو کمپنی اپنا سیلفی بیس اسمارٹ فون جلد متعارف کرانے جا رہی ہے۔ فون کے کوڈ نیم کے ساتھ تفصیلات سامنے آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور فون کی خصوصیات بھی منظرعام پر آ گئی ہیں۔ اس سیلفی بیس اسمارٹ فون میں ہیلیو پی 60 میڈیا ٹیک پروسیسر دیا جائے گا۔فون کا سنگل کور اسکور 1481 اور ملٹی کور اسکور 5673 ہے۔ یہ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا ۔ اسمارٹ فون میں 6 جی بی ریم دیا جائے گا۔ فون میں 6.3 انچ ڈسپلے دیئے جانے کا امکان ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ 25 میگا پکسل کا ہوگا۔ پشت پر 16 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہوں گے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3500 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی۔ فون کی لانچنگ اور قیمت سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
 

شیئر: