12فٹ لمبی سفید شارک اچانک اچھل کر پانی سے باہرآگئی
کیپ کاڈ ..... سائنسدانوںکی ایک ٹیم کیپ کوڈ کے ساحلی علاقے میں شارکوں کے رہن سہن کے حوالے سے دستاویزی فلم تیار کرنے کیلئے وڈیو گرافی میں مصروف تھی اور سائنسدانوں کی اس ٹیم کی سربراہی پروفیسر بریگ اسکومل کررہے تھے۔ ابھی وہ چاروں جانب نظر دوڑا رہے تھے کہ اچانک سفید شارک جو 12فٹ لمبی تھی پانی سے بڑے خوفناک انداز میں نکلی یعنی اس نے اپنے جبڑے کھول رکھے تھے جیسے وہ کسی کو اپنا شکار بنانے پر تلی ہوئی ہے۔ کریگ اسکومل یہ منظر کھڑے ہوئے دیکھ رہے تھے مگر حیرانی کا عالم یہ تھا کہ ان پر سکتہ طاری ہوا اور وہ پانی میں گرنے سے بال بال بچ گئے۔ واضح ہو کہ کریگ اسکمول میسا چوسٹس میں رہتے ہیں اور شارکوں کے ماہر جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے زندگی کے کئی سال ان شارکوں کے ساتھ گزارے ہیں اورا نکی فطرت کو اچھی طرح جانتے ہیں۔ اب حالیہ واقعہ کی وڈیو فیس بک پر انہوںنے جاری کی ہے۔ بحری حیاتیا ت کے طالب علموں کیلئے یہ ایک اچھا سبق ہے جس سے شارک کی فطرت کو سمجھنے اور اسکے دوستانہ رویئے او رمعاندانہ طریقوں پر روشنی پڑتی ہے۔