Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حنیف عباسی کی بھی طبیعت خراب،اسپتال منتقل

راولپنڈی,,,انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت سے ایفی درین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے سابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی کی اڈیالہ جیل میں طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں جیل اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ڈاکٹروں نے تفصیلی طبی معائنہ کیا۔ جیل کے ذرائع کے مطابق حنیف عباسی کو پولن الرجی کااٹیک ہوا ہے۔ انہیں گلے میں ٹانسلز سے سانس لینے میں شدید تکلیف محسوس ہورہی ہے۔ انہیں فوری طور پرجیل میں قائم اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مسلسل نگرانی میں رکھا ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق جیل میں علاج ممکن نہ ہونے کی صورت میں حنیف عباسی کو بھی جیل سے باہر اسپتال منتقل کیا جاسکتا ہے ۔
مزید پڑھیں:کیپٹن صفدر کا طبی معائنہ،اسپتال میں رہیں گے

شیئر: