تحریک انصاف کا چائے والاکروڑ پتی نکلا
پشاور... تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بننے والا چائے والاگل ظفر خان کروڑ پتی نکلا۔ باجوڑ سے منتخب ہونے والے گل ظفر خان نے الیکشن کمیشن میں 3 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے ظاہر کئے ہیں۔ ایک کروڑ روپے کی غیر منقولہ جائیداد شامل ہے ۔ ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے 2 گھر اور زرعی زمین بھی ہے۔گل ظفر خان ایک کسٹم پیڈ گاڑی، 10 تولہ سونے کے مالک ہیں ۔بینک اکاونٹ میں 20 لاکھ روپے ہیں ۔ 10 لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان ہے۔نومنتخب رکن قومی اسمبلی ظفر خان گارمنٹس کے کاروبار سے وابستہ ہیں ۔کل اثاثوں کی مالیت 3 کروڑ 14 لاکھ 80 ہزار روپے ہے ۔ ان کے اثاثوں میں ایک سال کے دوران 14 لاکھ 80 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ۔ گل ظفر خان پیپلزپارٹی کے مضبوط امید وار اخونزداہ چٹان اور آزاد امید وار شہاب الدین کو شکست دے کر این اے 41باجوڑ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں ۔راولپنڈی میں ایک ہوٹل میں ویٹر کے طور پر بھی کام کیا ۔