Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قاہرہ میں چرچ حملہ ناکام ، حملہ آور ہلاک

قاہرہ .... مصری پولیس نے قاہرہ کے شمال میں چرچ کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ حملہ آور ہلاک ہو گیا دھماکے کے نتیجے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔ مصری اخبار کے مطابق پولیس نے چرچ میں تخریب کاری کی کارروائی ناکام بنادی ۔ سانحے میں کسی کے ہلاک یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔ واضح رہے گزشتہ چند برسوں سے مصر میں قائم چرچوں کو نشانہ بنایاجارہا ہے جس میں اب تک دسیوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ اپریل 2017میں مصر کے شہر اسکندریہ میں چرچ حملے میں 45افراد جاں بحق اور دسیوں زخمی ہوئے تھے جبکہ اسی برس دسمبرمیں قاہرہ کے علاقے حلوان کے چرچ پر ہونے والے خودکش حملے میں ۱۱ افراد ہلاک جبکہ 2016 میں قاہرہ کے چرچ حملے میں 28 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ 

شیئر: