واشنگٹن۔۔۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر دباوء ڈالا ہے کہ وہ امریکی درآمدات پر عائد محصولات پر نظر ثانی کرے اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں انہوں نے گاڑیوں پر اضافی محصول عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کے مابین، شمالی امریکہ آزاد تجارت معاہدے نافٹا کے لیے مذاکرات جاری ہیں اور شرکاء اگست کے آخر تک ایک بنیادی اتفاق رائے کے حصول کے متمنی ہیں۔ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا کہ میکسیکو کے ساتھ مذاکرات بخوبی انجام پا رہے ہیں۔تاہم کینیڈا کے محصولات اور تجارتی رکاوٹیں بہت زیادہ ہیں اور کسی اتفاق رائے کے عدم حصول کی صورت میں امریکہ گاڑیوں پر ٹیکس عائد کرے گا۔