سام سنگ نے گیلیکسی واچ متعارف کرادی
سام سنگ نے گیلیکسی واچ کے نام سے اپنی نئی اسمارٹ واچ متعارف کرادی ہے۔ واچ کو نیویارک میں منعقدہ تقریب میں متعارف کرایا گیا۔ واچ میں سرکولر بیزل دیے گئے ہیں اور اسے 1.3 انچ اور 1.2 انچ کے دو مختلف سائز میں متعارف کرایا گیا ہے۔ 1.3 انچ کے ساتھ واچ میں 472 ملی ایمپیئر آورز کی بیٹری دی گئی ہے۔ 1.2 انچ کے ساتھ بیٹری 270 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔واچ میں سام سنگ نے تھری جی اور ایل ٹی ای کنیکٹیوٹی دی ہے۔ وائر لیس چارجنگ سپورٹ بھی ڈیوائس کا حصہ ہے۔ کمپنی نے نیا وائرلیس چارج ڈیو متعارف کرایا ہے جس سے گیلکسی واچ کے ساتھ سام سنگ کا کوئی اور فون بھی بیک وقت چارج کیا جاسکتا ہے۔ اسمارٹ واچ میں کمپنی نے اپنا ٹیزین آپریٹنگ سسٹم دیا ہے۔ گھڑی واٹر ریزسٹنٹ اور ڈسٹ پروف ہے اور اس میں ہارٹ ریٹ مانیٹر ، لائٹ سنسر اور دیگر روائتی فیچرز بھی شامل ہیں۔واچ کو 24 اگست سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ایل ٹی ای کنکٹیویٹی کے ساتھ واچ کی قیمت 400 ڈالر اور 375 ڈالر جبکہ بلیوتوتھ ماڈل میں واچ کی قیمت 350 ڈالر اور 330 ڈالر ہے۔