بڑا ، طاقتور اور مہنگا ترین گیلیکسی نوٹ 9 متعارف
سام سنگ نے نیویارک میں منعقدہ تقریب کے دوران گیلکسی نوٹ 9 اسمارٹ فون باضابطہ طورپر متعارف کرا دیا ہے۔اس سمارٹ فون میں 6.4 انچ انفنیٹی بیزل لیس ڈسپلے دیا گیا ہے۔ فون کا بیسک ماڈل 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ہے البتہ کمپنی کی جانب سے 8 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج والا ماڈل بھی متعارف کرایا گیا ہے ۔اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے ایک ٹی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے ۔ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے جو کہ گیلکسی نوٹ اسمارٹ فونز میں اب تک کی سب سے طاقتور ترین بیٹری ہے۔ فون واٹر ریزسٹنٹ اور ڈسٹ پروف ہے۔ نئے اسمارٹ فون میں 12 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے دیے گئے ہیں۔نئے سین آپٹیمائزیشن موڈ کو بھی فون میں شامل کیا گیا ہے جو اس چیز کا تجزیہ کرے گا جس پر آپ کیمرہ پوائنٹ کریں گے اور خود کار طریقے سے برائٹنس ، کنٹراسٹ ، سیچوریشن اور وائٹ بیلنس کو ایڈجسٹ کرے گا۔ فون میں ایس پین بھی شامل ہے اور اس میں بلیوٹوتھ کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔ پین کو چارجنگ کی ضرورت بھی نہیں۔ ہیڈ فون جیک کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ کمپنی نے اس فون میں ڈیجیٹل اسسٹنٹ بیکسبی کو بھی پہلے سے بہتر بنایا ہے اور اب یہ گوگل کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ کے ساتھ بھی کام کر سکے گا۔صارفین اس فون کو بڑی سکرین پر بھی چلا سکیں گے اور اس مقصد کے لیے کمپین خصوصی کنیکٹر بھی متعارف کروائے ہیں۔ اسمارٹ فون کو اوشین بلیو ، لیونڈر پرپل ، میٹالک کاپر اور مڈنائٹ بلیک میں متعارف کرایا گیا۔ فون کو 24 اگست سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ خون کی قیمت 999 ڈالر اور 512 جی بی اسٹوریج کے ساتھ قیمت 1250 ڈالر ہے۔ یہ سام سنگ کمپنی کا مہنگا ترین فون ہے۔