ہمارا کوئی دوست نہیں رہا، کینیڈا کے سیاستدان
اوٹاوہ ...کینیڈا کے سیاستدانوں نے اعتراف کیا ہے کہ سعودی عرب کیساتھ سفارتی بحران نے واضح کردیا کہ کینیڈا دنیا سے الگ تھلگ ہوگیا ہے او راسکے اتحادیوں نے اسے چھوڑ دیا ہے۔ کینیڈا کی سابق حکومت کی پالیسی ڈائریکٹر ریچل کیئر نے واضح کیا کہ پوری دنیا میں ہمارا کوئی ایک دوست بھی نظر نہیں آرہا۔ یہ سب کچھ بلاوجہ نہیں ہوگیا۔ انہوں نے مذکورہ بیان سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان برپا ہونے والے اختلاف سے متعلق امریکہ کے سیاسی بیان پر جاری کیا۔ امریکہ نے واضح کیا کہ وہ غیر جانبدار ہی رہیگا۔ یورپی یونین اس مسئلے پر خاموشی سادھے ہوئے ہے۔