Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل ہاکی: نئے قوانین کے بعد کوئی ٹیم آسان نہیں

 
راولپنڈی : پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر اولمپئین حسن سردار نے کہا ہے کہ ایشین گیمزکےلئے قومی ہاکی ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے۔ تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہیں اور اچھی کارکردگی کےلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 4ماہ قبل جب ٹیم کے ساتھ آیا تو ٹیم مسلسل شکست سے دوچار ہو رہی تھی اور اعتماد کھوچکی تھی ۔ ہیڈ کوچ رولینڈ اولٹمینز، اسسٹنٹ کوچز محمد ثقلین، ریحان بٹ اور فزیکل ٹرینر ڈینیئل بیری نے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اب ہاکی ٹیم تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہے۔ پچھلے ٹورنامنٹس میں گوکہ کوئی ٹائٹل حاصل نہیں کرسکے مگر اولمپک چیمپیئن اور ورلڈ نمبر2 ارجنٹائن کو1-4 سے شکست دی، بیلجیئم سے میچ ڈرا کیا۔ ٹیم کا مورال بلند ہے۔ دنےا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دےنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ حسن سردار نے کہا کہ دنیا میں ہاکی کھیلنے والے ممالک کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔ ہاکی میں نئے قوانین نافذ ہونے کے بعد کسی بھی ٹیم کوآسان نہیں لیا جا سکتا۔ نو آف سائڈ رول، ٹرننگ اور سوکر کی طرح تیز رفتار کھیل سے کوئی بھی چھوٹی ٹیم اپ سیٹ کرسکتی ہے۔ ایشین گیمز میں ملائیشیا، ہند، جنوبی کوریا اور جاپان سخت حریف ہیں۔ اس میگا ایونٹ میں کامیابی حاصل کرکے اپنی ورلڈ رینکنگ کو بھی بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

شیئر: