گوگل نے ڈوڈول پاکستان کے نام کردیا
اسلام آباد.. سرچ انجن گوگل بھی جشن آزادی میں شریک ہو ا ۔ اپنا ڈوڈل پاکستان کے نام کر دیا ۔ اسے پاکستانی پرچم کے رنگوں میں رنگ دیا۔ ڈوڈل پر سبز ہلالی پرچم پوری آب و تاب کے ساتھ لہراتا نظر آرہا ہے ۔اس ڈوڈل پر کلک کرتے ہی پاکستان کے حوالے سے مختلف مضامین، تصاویر اور ویڈیوز سامنے آجاتی ہیں۔ سرچ انجن نے پہلی مرتبہ 2011 میں چاند ستاروں اور مینار پاکستان سے مزین سبز رنگ کے ڈوڈل سے مبارکباد کا سلسلہ شروع کیا تھا۔گزشتہ برس بھی گوگل نے یوم آزادی پر خوبصورت ڈوڈل تخلیق کیا تھا۔