Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسد قیصر اور خورشید شاہ نے کاغذات جمع کرادئیے

 اسلام آباد... اسپیکر قومی اسمبلی کے لئے تحریک انصاف کے اسد قیصر اور گرینڈ اپوزیشن کے امیدوار خورشید شاہ نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکر کے لئے اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے قاسم سوری نے کاغذات نامزدگی ا سیکرٹریٹ میں جمع کرائے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ بھی پارلیمنٹ ہاوس پہنچے ۔ سیکرٹری قومی اسمبلی نے کاغذات نامزدگی وصول کئے۔ اس موقع پر دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔ سیکرٹری قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ کے آنے سے پہلے ہم بلا مقابلہ انتخاب کا طریقہ دیکھ رہے تھے ۔ خورشید شاہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ تو میرے خلاف سازش تھی۔ اس موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ اسپیکر ہمیشہ کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ پوری پارلیمنٹ کا ہوتا ہے اور میں 30سال سے پارلیمنٹ ہاوس میں سیاست کررہا ہوں۔ تمام جماعتوں کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں ۔ اس وقت پارلیمنٹ کو ایسے اسپیکر کی ضرورت ہے جو سب جماعتوں کو ایک ساتھ لے کر چلے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ارکان ووٹ کا فیصلہ حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں گے ۔ واضح رہے کہ خفیہ رائے شماری کے ذریعے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ 
مزید پڑھیں:پاکستان خوابوں کی تعبیر بنے گا،عمران خان

شیئر: