Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرف پر حملے کا مرکزی ملزم مارا گیا

صوابی... صوابی میں محکمہ انسداد دہشتگردی کی کارروائی میں سابق صدر پرویز مشرف پر حملے اور لاہور میں بم دھماکے کا مرکزی ملزم انوار الحق مارا گیا۔ حساس اداروں کی اطلاع پر صوابی کے علاقے میں کارروائی کی گئی۔ شدت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کا اے ایس آئی زخمی ہو گیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم انوار الحق دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ دریں اثنا صوابی چوک میں سیکڑوں افراد نے انوار الحق کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا لاش رکھ کر روڈ بلاک کر دی ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ انورالحق کی ہلاکت پر سی ڈی ٹی پنجاب کے خلا ف ایف آئی آر درج کی جائے ۔
مزید پڑھیں:چمن میں دھماکہِ، ایک ہلاک ،کئی زخمی

شیئر: