مسلم خواتین کو حقوق دلواکر رہونگا
وزیر اعظم نے کہا کہ تین طلاق کے چلن نے ہمارے ملک کی مسلم خواتین کی زندگی برباد کر کے رکھ دی ۔ پارلیمنٹ میں قانون لاکر اس برے چلن کو ختم کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہے لیکن ابھی بھی بعض لوگ اسکی منظوری کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ میں ملک کی متاثرہ ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کے انصاف اور حقوق کے لئے ہر ممکن کوشش کرتا رہونگا۔