Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف کے قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر منتخب

ا سلام اباد ... قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے قاسم سوری ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے ۔ ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لئے 328 ووٹ ڈالے گئے ۔ قاسم خان سوری نے 183 جبکہ متحدہ اپوزیشن کے امیدوار اسعد محمود نے 144 ووٹ لئے ایک ووٹ مسترد ہو ا ۔ اسپیکر اسد قیصر نے قاسم سوری سے عہدے کا حلف لیا۔ قبل ازیں تحریک انصاف کی اسد قیصر اسپیکر منتخب ہوگئے۔انہوں نے276 ووٹ حاصل کئے پیپلز پارٹی و ہم خیال جماعتوں کے امیدوار خورشید شاہ نے 146ووٹ لئے۔ 330 ارکان نے ووٹ ڈالے۔8 ووٹ مسترد ہوئے۔ سبکدوش اسپیکر ایازصادق نے نئے اسپیکر اسد قیصر سے حلف لیا۔ اسپیکر کے انتخاب کے بعد ن لیگ نے ہنگامہ آرائی کی۔جعلی مینڈیٹ نا منظور اور ووٹ کو عزت دوکے نعرے لگائے گئے۔مسلم لیگ ن کے ارکان کالی پٹی باندھ کر ایوان میں شرکت کی اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف کے اسد قیصر اسپیکر منتخب

شیئر: