مدینہ منورہ..... معروف عالم دین شیخ ابو بکر الجزائری کی نماز جنازہ بدھ کو ظہر بعد مسجد نبوی شریف میں ادا کردی گئی اور پھر انہیں جنت البقیع میں سپرد خاک کردیا گیا۔ یا د رہے کہ بدھ کو صبح سویرے انکا انتقال مدینہ منورہ میں ہوگیا تھا۔ وہ جامعہ اسلامیہ میں استاد تھے۔ انہوں نے 97سال عمر پائی۔ طویل عرصے سے بیمار تھے۔ ہزاروں شاگردںاور محبین نے شیخ الجزائری کی تعریف و توصیف کرکے انکی خدمات پر ا نہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ وہ 1921ءکے دوران طولقہ کے قریب لیوا قریہ الجزائرمیں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد قرآن کریم حفظ کیا۔ وہ مدینہ منورہ دارالحدیث اور وزارت تعلیم کے اسکولوں میں تعلیم دیتے رہے۔ 1380ھ میں جامعہ اسلامیہ کے قیام پر اسکے تدریسی عملے میں شامل ہوگئے تھے۔ انہوں نے 50برس تک دین اسلام کی خدمت کی۔