بنگلورو۔۔۔۔کیرالا کے بعد اب کرناٹک میں شدید بارش سے سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ ریاست کے گلبرگہ ضلع میں جمعرات کو شدید بارش سے مکان منہدم ہوگیا جس میں 3 افراد ہلاک ہوگئے اور ایک زخمی کو اسپتال پہنچایا گیا۔ بارش کے پیش نظر ضلع چام راج نگر کے اوٹی اور کیرالا سے کوچی جانیوالی بسوں کی آمدو رفت معطل کردی گئی۔ریاست کے مختلف علاقوں میں این ڈی آر ایف اور فائر بریگیڈ کی اضافی ٹیمیں جنوبی کنڑ ، اوڈوبی اور اتر کنٹر علاقے میں تعینات کردی گئیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق بارش کی وجہ سے ابتک 712مکانات کو نقصان پہنچا ۔اس کے علاوہ سڑکیں اور شاہراہیں تباہ ہوگئیں۔شدید بارش کی وجہ سے بھاگ مانڈلا اینگری شاہراہ بند کردی گئی۔ریاست کے مختلف اضلاع میں گاؤں کا رابطہ منقطع ہوگیا۔مٹی کے تودے گرنے سے متعدد سڑکیں بند ہوگئیں۔ کوڈوگا ، جنوبی اوڈوپی اور شمالی کنڑ ، شیوموگا اور ہاسن اضلاع میں اسکول بند کردیئے گئے۔
مزید پڑھیں:- - - -مدھیہ پردیش: جھرنےمیں12افراد بہہ گئے