Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹرولا پی 30 اسمارٹ فون لانچ

موٹرولا کمپنی نے پی 30 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ اسمارٹ فون میں اسنیپ ڈریگن 636 پروسیسر اور اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کا ڈسپلے 6.2 انچ کا ہے اور اس میں نوچ بھی شامل کیا گیا ہے۔فون میں 6 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اور 128 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر 16 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو کیمرے دیے گئے ہیں جن میں بوکیھ افیکٹ بھی شامل ہے۔بیک کیمرے میں ڈوئل ٹون ایل ای ڈی فلیش بھی دیا گیا ہے ۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 12 میگا پکسل کا ہے ۔ ہیڈ فون جیک اور یو ایس بی سی پورٹ کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ فنگر پرنٹ سینسر کو فون کی پشت پر جگہ دی گئی ہے ۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے اور اس میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی شامل ہے۔ فون کو سفید ، کالے اور نیلے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے۔ 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 1999 اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ قیمت 2099 یان ہے۔ فون کو پری آرڈر کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔
 

شیئر: