عامر لیاقت زرداری کے قدموں میں کیوں بیٹھے؟
اسلام آباد ...تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے قومی اسمبلی میں اسپیکر کے انتخاب کے دوران پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے قدموں میں بیٹھنے کی وضاحت کردی۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لئے ووٹ مانگنے اور اسمبلی میں ن لیگ کے احتجاج سے پیپلزپارٹی کو الگ رہنے کے لئے زرداری کے پاس گیا تھا ۔ جس کام کے لئے گیا وہ کام ہو گیا۔ ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار کو زیادہ ووٹ ملے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے دوران سب سے زیادہ بھاگ دوڑ میں نے کی۔ تحریک انصا ف کی مضبوطی اور بہتری کے لئے ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کیں ۔ جس کے مثبت نتائج نکلے۔ انہوں نے کہا کہ قدموں میں کسی کے نہیں بیٹھا۔ عاجزی سے بیٹھا ہوں، سابق صدر زرداری اٹھنا چاہ رہے تھے میں نے منع کیا کیونکہ میں درخواست کرنے گیا تھاکہ پیپلز پارٹی احتجاج سے الگ رہے تو نوازش ہوگی۔ عاجزی سے دل پگھلتے ہیں اور قربتیں بڑھتی ہیں۔ یاد رکھو زمین پر بیٹھنے والے کبھی گرا نہیں کرتے۔