مشاعر مقدسہ میں طہارت خانے کہاں؟
منیٰ ۔۔۔۔نیشنل واٹر کمپنی نے اسمارٹ موبائل پر ’’ترویہ‘‘ایپلیکشن جاری کی ہے۔ اس کی بدولت حجاج مشاعر مقدسہ میں طہارت خانوںکا محل وقوع دریافت کرسکتے ہیں۔ نیشنل واٹر کمپنی نے ضیوف الرحمان کو بہترین خدمات فراہم کرنے کیلئے ایک مشترکہ نمبر 920001744جاری کیا ہے۔ اس پر حجاج کرام مختلف زبانوں میں سوالات کے جوابات حاصل کرسکیں گے۔