منی لانڈرنگ کیس،زرداری کے نا قابل ضمانت وارنٹ
کراچی ...کراچی کی بیکنگ کورٹس نے جعلی اکاونٹس سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرد ئیے۔عدالت نے حکم دیا کہ تمام ملزمان کو 4 ستمبر تک گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔ ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان اومنی گروپ کے مالک انور مجید اور عبدالغنی مجید کو پیش کیا۔ ملزم انور مجید اور ان کے بیٹے کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے ملزمان کو ایک ہفتے کا جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر جعلی بینک اکاونٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔سے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں شامل نہ ہونے والے افراد سے متعلق رپورٹ پیش کی اور استدعا کی گئی کیس میں مفرور سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر 15 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں۔اس کیس میں سابق صدر کی بہن فریال تالپور نے پہلے ہی ضمانت لے رکھی ہے ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری‘فریال تالپوراورانورمجید کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آصف زرداری بھاگنے والوں میں سے نہیں۔انہوں نے پہلے بھی قانون کا سامنا کیا ۔ اب بھی کریں گے۔فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ آصف علی زرداری ضمانت کراتے ہیں یا نہیں یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے لیکن وہ بھاگنے والوں میں سے نہیں۔ انہوں نے پہلے بھی قانون کا سامنا کیا اور اب بھی کریں گے۔