ٹرین استعمال کرنیوالوں کیلئے سیکیورٹی انتظامات
مکہ مکرمہ۔۔۔۔اداروں کی سیکیورٹی فورس امسال مشاعر مقدسہ ٹرین سے سفرکرنیوالے 3لاکھ 60ہزار حجاج کو منظم کریگی۔ یہ بات حج سیکیورٹی کمانڈر میجر جنرل عبداللہ العتیبی نے المدینہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کافی پہلے اس کا منصوبہ تیار کرلیا گیا تھا۔ امن عامہ کے تمام اداروں سے تال میل پیدا کرلیا گیا تھا۔ مشاعر مقدسہ میں سے ہر ایک میں 3اسٹیشن ہیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے 4کنٹرول روم ہیں اور حاجیوں کو جمرات کے پل جاتے وقت سامان لے جانے سے روکنے کیلئے 3پوائنٹس مقرر کئے گئے ہیں۔