تنزانیہ : ننھا سرخ پرندہ زرافے کے دانت صاف کرتا ہے
تنزانیہ.... جانوروں کی دنیا کے سب سے قد آوررکن زرافے کی گردن اتنی لمبی ہوتی ہے کہ کسی عام آدمی کیلئے اسکے منہ تک پہنچنا مشکل ہوجاتا ہے اور نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ جس وائلڈ لائف پارک میں یہ زرافہ رہتا ہے وہاں کے نگراں بھی اس کا منہ صاف نہیں کرپاتے مگر قدرت کا نظام کچھ اور ہی ہوتا ہے۔ مشرقی افریقہ کے اس علاقے میںننھے سرخ پرندوں کی بھی اچھی خاصی تعداد پائی جاتی ہے جن میں سے کچھ زرافے پر مہربان ہوجاتے ہیں اور وہ باقاعدگی سے اس کے منہ کے قریب جاکر کسی ماہر دندان ساز کی طرح اس کے دانتو ںکی صفائی کرتے ہیں۔ دیکھنے والوں کا کہناہے کہ سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ زرافے جیسا قد آور جانور بھی ان ننھی چڑیوں کو اپنے منہ پر بیٹھتے دیکھ کر سمجھ جاتا ہے کہ وہ کس کام سے اس کے قریب آئی ہیں اور وہ انہیں نہ صرف جبڑے کھول کر دکھاتا ہے بلکہ اس طرح دانتوںکی نمائش بھی اس طرح کرتا ہے کہ وہ کہہ رہا ہو کہ جہاں جہاں گندگی ہے اسے صاف کردو۔ یہ ساری صورتحال کسی ایک دن کا واقعہ نہیں بلکہ پارک کی سیر کو آنے والے افراد روزانہ ہی ایسا منظردیکھتے ہیں اور قدرت کے نظام پر حیرت اور خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔