حج موسم میں مطاف صرف طواف کیلئے
مکہ مکرمہ...مسجد الحرام و مسجد نبوی امور کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے حج موسم کے دوران مطا ف کو صرف طواف کرنے والوں کیلئے مختص کردیا۔ انہوں نے یہ فیصلہ حجاج کو طواف میں سہولت و آسانی پیدا کرنے کی خاطر کیا ہے۔ السدیس نے پابندی عائدکی ہے کہ حج موسم کے دوران مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے والے مطاف کے سوا کہیں بھی نماز ادا کرسکتے ہیں۔ اس سے قبل گورنر مکہ مکرمہ و سربراہ مرکزی حج کمیٹی شہزادہ خالد الفیصل نے ہدایت جاری کی تھی کہ حرمین شریفین کے زائرین کو معیاری سے معیاری خدمات فراہم کی جائیں اور مسجد الحرام میں انتظامات کرنے والے تمام ادارے ایک ٹیم کے طور پر کام کریں۔ مطاف کو معتمرین اورطواف کرنے والوں کیلئے مختص کردیا جائے۔