خیمہ بستی آباد، 19لاکھ سے زیادہ عازمین منی پہنچ چکے
منی: اب تک 19لاکھ66ہزار461عازمین منی پہنچ چکے جن میں سے 2لاکھ عازمین اندرون ملک سے ہیں۔ محکمہ شماریات کے مطابق بیرون ملک سے اب تک 17لاکھ58ہزار 534عازمین منی پہنچ گئے ہیں جبکہ داخلی عازمین کی کل تعداد2لاکھ7ہزار927ہے۔ ان میں سے ایک لاکھ14ہزار645سعودی شہری ہیں جبکہ 93ہزار282غیر ملکی ہیں۔