Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویرات کوہلی،ہند سے باہر زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے کپتان

نوٹنگھم: ہندوستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، وہ ہندوستان سے باہر ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے ہندوستانی کپتان بن گئے، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 97 رنز کی اننگز کھیل کر سابق ہم وطن کھلاڑی سوربھ گنگولی کا بحیثیت کپتان ہند سے باہر زیادہ ٹیسٹ رنز کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ گنگولی نے بطور کپتان ملک سے باہر ٹیسٹ کرکٹ میں 1693 رنز بنا ئے تھے جبکہ ویرات کوہلی نے 1694 رنز بنا لئے ہیں۔ کوہلی پہلی اننگز میں نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے اور صرف 3 رنز کے فرق سے کیریئر کی 23 ویں ٹیسٹ سنچری مکمل نہ کر سکے، انہیں 97 کے انفرادی ا سکور پر عادل راشد نے آوٹ کیا جبکہ تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 8رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں۔

شیئر: