Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصنوعی ذہانت اور کوانٹم فزکس سے جدید دوائیں تیار کی جائیں گی

دمشق .... شام کی مشہور دمشق یونیورسٹی کے شعبہ فارما کولوجی میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے انسانی زندگیاں بچانے میں زیادہ موثر ثابت ہونے والی ادویہ کی تیاری پر کام ہورہا ہے اور یہاں کام کرنے والی شعبہ کیمیا کی طالبہ نور شاکر اور نظری طبیعات کے پروفیسر وید ایسٹوجیویج نے کہا کہ وہ اپنے مقاصد میں مصنوعی ذہانت او رکوانٹم طبیعات کی مدد سے یقینی طور پر کامیاب ہوجائیں گے۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ جب کسی خاص دوا کی تیاری کا مرحلہ آتا ہے تو اس وقت انسان کا سب سے بڑا دشمن خود دوائیں تیار کرنے میں مصروف افراد کا اپنا دماغ ہوتا ہے اور یہی وہ چیز ہے جسے ہم قدرت کہتے ہیں۔ اب نور شاکر ایک ایسا مسالمہ تیار کرنا چاہتی ہیں جنہیں کلیدی کہا جاسکتا ہے۔ نور انتہائی ذہین اور اختراع پسند طالبہ ہیں۔ انہوں نے اپنی تعلیم جاری رکھنے کی وجہ سے 2008 ءمیں اپنے وطن شام کو چھوڑ کر بیرون ملک نکلیں اور بیلجیئم و ڈنمارک میں دوا سازی کی خاص تربیت حاصل کی۔کہا جاتا ہے کہ نور کے شوہر اور بیٹی اب بھی خانہ جنگی کی وجہ سے شام میں رہنے پر مجبور ہیں۔

شیئر: