وزارت داخلہ کی خواہش تھی،شیخ رشید
اسلام آباد...وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان سے کبھی وزارت کا تقاضا نہیں کیا مگر وزارت داخلہ کی خواہش ضرور تھی کیونکہ وزارت ریلوے کی سربراہی پہلے بھی کر چکا تھا۔نوجوانوں کی ضرورت فلموں میں ہوتی ہے۔سیاست میں نہیں۔سیاست میں تجربہ کار لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے۔پیر کو عہدہ سنبھالنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے سے ہرقسم کی سیاسی دباو کاخاتمہ کیا جائےگا۔بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے کو نہیں ٹکٹ دلانے والے کو پکڑوں گا ۔ انہو ں نے کہا کہ تفتان ایران ریلوے ٹریک پر ترجیحی بنادوں پر کام ہوگا۔انہوںنے کہا کہ37 ارب روپے ریلوے کا خسارہ ہے۔30 ارب ریلوے ملازمین کی پنشن ہیں۔