Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معروف سماجی رہنما محمد یونس کی طرف سے محفل شکرانہ کی تقریب

    جدہ (زبیرپٹیل) گزشتہ دنوں سعودی عرب جدہ میں کئی دہائیوں سے مقیم معروف سماجی رہنما اور پاکستان ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے فری  میڈیکل کیمپ کے انچارج محمد یونس عبدالستار نے اپنے پوتے طہٰ محمد فیصل کے حافظ قرآن ہونے پر مقامی ہوٹل میں محفل شکرانہ کی تقریب منعقد کی جس میں عزیزو اقارب اور دوستوں کے علاوہ صحافی سید مسرت خلیل نے بھی شرکت کی۔حافظ محمد طہٰ نے جنکی عمر 11سال ہے تلاوت قرآن پاک سے تقریب کا آغازکیا۔ جدہ کے معروف نعت خواں اسامہ البر نے اپنے مخصوص انداز میں نعتیہ کلام پیش کیا۔محمد یونس نے نہایت عاجزی سے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور آقائے دو جہاں پر درود پاک پڑھتے ہوئے حاضرین کو خوش آمدیدکہا۔ شیخ محمد ابوبکر حبشی نے مختصر خطاب کیا۔ انھوں نے قرآن حفظ کرنے پر حافظ طہٰ کو اپنی طرف سے سند عطا کی۔ آخر میں شیخ محمد ولی نے دعا کی۔ اس طرح عشائیہ پر تقریب اختتام پذیرہوئی۔ محمد یونس نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں:- - - - - -پاکستان رائٹرز کلب لیڈیز چیپٹر کی جانب سے جشن آزادی کی شاندار تقریب

شیئر: