Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرمی چیف جنرل باجوہ نے فر یضہ حج ادا کیا

راولپنڈی... آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے فریضہ حج ادا کیا۔ پاکستان میں امن واستحکام اور شہدا کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایک بیان میں دہشتگردی سے متاثرہ ہونے والوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے بہادری سے دہشتگردی کو شکست دی ۔ہر طرح کی دہشتگردی کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔ ملک دشمن عناصر کو ہر حال میں شکست دے کر دم لیں گے۔ پاکستان دیرپا امن سلامتی کیلئے تمام قوتوں کی حمایت کرتا ہے۔ ملک کو اندھیروں میں جھوکنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف لڑتے رہیں گے۔ قوم کے عزم اور حوصلے کے ساتھ مخالف قوتوں کو شکست دیں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے جس سے ملکر لڑنا ہو گا۔ پاکستان گزشتہ 2دہائیوں سے دہشتگردی کے ناسور کا شکار ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جانیں دینے والے شہدا اور اہل خانہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں:پاکستان سے ڈو مور کا پھر امریکی مطالبہ

شیئر: