Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی بجٹ کی عمدہ کارکردگی

سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”البلاد“ کا اداریہ
2018ءمالی سال کی دوسری سہ ماہی سے متعلق سعودی قومی بجٹ کی کارکردگی عمدہ رہی۔ اس سے ثابت ہوا کہ قومی اقتصاد کا معیار بلند کرنے والی اسکیموں اور اصلاحات کا سلسلہ کارگر ثابت ہوا۔ وزارت خزانہ نے 2018ءکی ششما ہی سے متعلق رپورٹ جاری کرکے واضح کیا کہ بجٹ آمدنی اور اخراجات کے سلسلے میں شفاف پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے۔ تمام حقائق رائے عامہ کے سامنے لائے جارہے ہیں۔ سرکاری خزانہ مالیاتی توازن پروگرام کے حوالے سے مقررہ اہداف پورے کررہا ہے۔ دوسری سہ ماہی میں مجموعی آمدنی 273ارب ریال سے زیادہ ہوئی ۔ یہ 2017ءکی دوسری سہ ماہی کی آمدنی کے مقابلے میں 67فیصد زیادہ ہے۔ تیل کے ماسوا ذرائع سے ہونے والی آمدنی میں شرح نمو 42فیصد اور تیل آمدنی میں 82فیصد ریکارڈ کی گئی۔ بجٹ خسارہ 7.361ارب ریال تک کم ہوگیا جبکہ تعلیم، صحت اور خدمات سے تعلق رکھنے والے سماجی شعبوں کو اخراجات کے حوالے سے زیادہ اہمیت دی گئی۔ یہ مثبت نتائج سعودی اقتصاد کی بابت ہمیں مزید اعتماد دے رہے ہیں۔ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جو قومی تبدیلی پروگرام اور سعودی وژن 2030کے اہداف کی بابت تسلیاں دی تھیں وہ درست ثابت ہورہی ہیں۔ سعودی اقتصاد خوداعتمادی کیساتھ آگے کی طرف بڑھ رہا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 
 

شیئر: