Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی وی پر سیاسی سنسر شپ ختم؟

اسلام آباد... وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ٹیلی و یژن اور ریڈیو پاکستان کی مکمل ادارتی آزادی کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کردیں ۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق سرکاری ذرائع ابلاغ کی سیاسی سنسر شپ ختم کردی گئی ۔آئندہ 3 ماہ میں محکمہ اطلاعات میں بڑی تبدیلیاں نظرآئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان حکومتی جماعت کی ذاتی ملکیت کے طور پر کام نہیں کریں گے بلکہ ریا ست پاکستان کی ترجمانی کریں گے۔ ایڈیٹوریل بورڈ اب سیاسی مداخلت سے پاک ہو گا ۔ 
مزید پڑھیں:شاہ محمو د نے ہند کو کیا مشورہ دیا؟
 

شیئر: