عام آدمی پارٹی کے لیڈر آشیش کھیتان کا سیاست سے سبکدوشی کا اعلان
نئی دہلی۔۔۔۔ عام آدمی پارٹی ( اے اے پی) کے بانی ارکان میں شامل آشیش کھیتان نے بد ھ کے روز سرگرم سیاست سے الگ ہونے کا اعلان کیاجو پارٹی کے لئے ایک بڑا جھٹکا ثابت ہوگا۔چنددن قبل صحافت سے سیاست میں آنے والے عام آدمی پارٹی کے رہنماآشوتوش نے بھی پارٹی سے استعفی دینے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قانونی پیشے پر مکمل توجہ دینے کے لئے سیاست سےعلیحدگی ضروری ہے۔واضح ہو کہ مسٹر کھیتان نے گزشتہ اپریل میں دہلی ڈائیلاگ کمیشن ( ڈی ڈی سی) کے نائب صدر کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔