Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس سماعت کیلئے مقرر

دی ہیگ ...عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن یادو کیس سماعت کے لئے مقررکردیا۔کیس کی سماعت آئندہ برس فروری میں ایک ہفتہ روزانہ کی بنیاد پر ہو گی۔عالمی عدالت میں پاکستان اور ہند کی جانب سے جوابات جمع کرائے گئے۔ پاکستان نے پہلا جواب 13 دسمبر 2017 اور دوسرا جواب رواں برس 17 جولائی کو جمع کرایا۔ پاکستان نے ہندکے تمام اعتراضات کے جواب د ئیے۔ واضح رہے کہ نئی دہلی نے 9 مئی 2017 کوعالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن پھانسی کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔
مزید پڑھیں:شاہ محمود نے ہند کو کیا مشورہ دیا؟
 

شیئر: