حکومت چلاناآسان کام نہیں ،گیلانی
ملتان...سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے سینئروائس چیئرمین یوسف گیلانی نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو فری ہینڈ دیاگیاتووہ مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ملتان میں نمازعیدکے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان کاتعلق پسماندہ علاقے سے ہے اگرانہیں فری ہینڈ دیاگیاتووہ مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت چلاناآسان کام نہیں ۔تحریک انصاف کو اپنے منشور پرعملدرآمدکے لئے جدوجہد کرناہوگی تاکہ عوام کی توقعات پوری ہوسکیں ۔ایک سوال پرانہوںنے کہاکہ صدارتی الیکشن کے حوالے سے اپوزیشن کا اجلاس جلد ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ عید پرپوری قوم کومبارکباد پیش کرتاہوں ۔آج قربانی کادن ہے ۔قربانی کے بغیرترقی نہیں ہوسکتی ۔انہوںنے کہاکہ ہمیں عید کے موقع پرشہداءکی قربانیوں کو بھی یادرکھناچاہیے ۔