Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسکائپ کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فیچر پیش‎

اسکائپ کی جانب سے رواں سال جنوری میں اینڈ ٹو اینڈ انکریپشن فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا تھا اور کمپنی نے اب اس فیچر کو صارفین کے لیے متعارف کرادیا ہے۔اینڈرائیڈ ، آئی او ایس ، میک اور ونڈوز ڈیسک ٹاپ سسٹم رکھنے والے صارفین فیچر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے فیچر کو پرائیویٹ کنورزیشن کا نام دیا گیا ہے ۔ کسی بھی کال اور بات چیت کو اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹ کرنے کے لیے صارف کو مطلوبہ کانٹیکٹ کی پروفائل کے کمپوز مینیو میں جاکر پرائیویٹ کنورزیشن کو سلیکٹ کرنا ہوگا۔ صارفین ایک ڈیوائس پر ایک وقت میں صرف ایک چیٹ کو ہی انکرپٹ کر سکیں گے۔ فیچر کو متعارف کرانے کے بعد اب اسکائپ بھی فیس بک میسنجر اور واٹس ایپ جیسے محفوظ چیٹنگ پلیٹ فارمز کا حصہ بن گیا ہے۔
 

شیئر: