ترنمول کانگریس کے دفتر میں دھماکہ، ایک ہلاک
نئی دہلی - - - -مغربی بنگال کے مغربی مدنا پور میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے دفتر میں زبردست دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور5 زخمی ہو گئے۔ یہ دھماکہ مشرقی مدنا پور کے مکرامپورعلاقے میں ہوا۔دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ٹی ایم سی کے دفتر کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔اطلا ع ملتے ہی پولیس کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئےاور زخمیوں کو مدنا پور کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔جہاں علاج کے دوران سدیپتو گھوش زخموں کی تاب نہ لا کر چل بساجبکہ دیگر کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نےدھماکہ کے اسباب جاننے علاقے میں تفتیشی کارروائی شروع کردی ۔