لالی وڈ کی گزشتہ برس نمائش کے لئے پیش کی جانے والی فلم 'نامعلوم افراد ٹو' کو یوٹیوب پر ریلیز کردیاگیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق فلم نے سینمامیں اچھا بزنس کیاتھا تاہم عید پر اسے یوٹیوب پر جاری کیاگیاہے۔اس فلم میں فہد مصطفیٰ، جاوید شیخ اور محسن عباس حیدر نے مرکزی کردار میں جبکہ عروا حسین اور ہانیہ عامر نے اہم کردار ادا کئے تھے۔یہ فلم سال 2014 ءکی” نامعلوم افراد“ کا سیکوئل ہے۔