جازان پر داغا جانے والا حوثی میزائل فضا میں ناکارہ بنادیا گیا
ریاض: اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کی طرف سے جازان پر داغا جانے والا میزائل ناکارہ بنادیا گیا۔ ایران کی پشت پناہی میں کام کرنے والی حوثی ملیشیا نے جمرات اور جمعہ کی درمیانی شب جازان کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لئے میزائل داغا تھا جسے سعودی فضائیہ نے فضا میں ہی ناکارہ بنادیا۔ میزائل داغنے سے کوئے جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔