ایڈیلیڈ.... ایک خاتون نے مردہ کینگرو کے پیٹ پر لگی تھیلی سے اس کے بچے کو نکال لیا۔ اس سلسلے میں جو وڈیو اپ لوڈ کی گئی ہے اسے دیکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ کینگروکی ماں مردہ پائی گئی تھی۔ ویگنر نامی خاتون نے جب اس مردہ کینگرو کو دیکھا تو انہوں نے اس کے پیٹ کیساتھ لگی جھلی سے اس کے بچے کوباہر نکال لیا اور پھر اسکی صفائی کرکے اسے نیلے رنگ کے کمبل میں لپیٹ دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنی دوست کے ساتھ گھر آرہی تھی کہ ایک مردہ کینگرو کو دیکھا جسے کار نے ٹکر مار دی تھی۔اس نے سوچا کہ ضرور اس کا بچہ بھی اس کے پیٹ کے ساتھ لگی تھیلی میں ہوگا۔ اس نے ہاتھ ڈالا توبچہ موجود تھا۔ اس نے کہا کہ جیسے ہی میں مردہ کینگرو کے پاس پہنچی تو مجھے کچھ آوازیں آئیں اور یوں میں نے اس بچے کو نکال لیا۔ اب اس بچے کو چڑیا گھر کے حوالے کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -امریکی سمندروں میں 10میٹرک ٹن پلاسٹک کنٹیک لینسز کی موجودگی کا انکشاف