اورنج ٹرین اور میٹرو منصوبوں کا آڈٹ ہوگا
اسلام آباد...وزارت خزانہ نے مسلم لیگ(ن) کے دور میں بنائے جانے والے ٹرانزٹ منصوبوں میں آڈٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا ۔ لاہور میٹرو ، اورنج ٹرین ، ملتان میٹرو ، راولپنڈی میٹرو سمیت کے پی کے حکومت کی پشاور میٹرو میں آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ وزارت خزانہ کا موقف ہے کہ (ن) لیگ کے دور میں بنائے گئے ٹرانزٹ منصوبے میں میگا کرپشن میں قوم کے اربوں روپے لوٹے گئے ۔ اس کے علاوہ پشاور میٹرو جو خیبرپختونخوا حکومت نے شروع کی تھی۔ بعد میں تاخیر سے منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہو گیا۔اس حوالے سے بھی وزارت خزانہ آڈٹ کرے گی ۔ اس وقت کے وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک بھی احتساب کی زد میں آ سکتے ہیں ۔