Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ای سگریٹ سے منہ کا کینسر ہونے کا خدشہ

واشنگٹن.... ایک نئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ای سگریٹ کے نتیجے میں ڈی این اے کو نقصان پہنچتا ہے او رمنہ کا کینسر ہونے کا خدشہ لاحق رہتا ہے۔ اس وقت 90لاکھ امریکی ای سگریٹ کا استعمال کررہے ہیں۔ اگرچہ ای سگریٹ کے صحت پر دیگر اثرات کا بھی ابھی پتہ نہیں چل سکا تاہم جو کچھ بھی ابھی تحقیق کی گئی ہے اس کے نتیجے میں یہ علم ہوچکا ہے کہ خون کی شریانیں سکڑ جاتی ہیں۔ صرف اس کے دھویں سے ہی ڈی این اے میں تبدیلی آسکتی ہے۔ امریکہ میں ہر سال 50ہزار افراد میں سے 20فیصد کینسر سے مرتے ہیں۔ یونیورسٹی آف مینیسوٹا کی ایک تازہ ترین جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف ای سگریٹ کے دھویں سے ایک ایسا کیمیکل بنتا ہے جو زبان اور حلق کے کینسر کا باعث بنتا ہے۔ اب سگریٹ کمپنیاں کھلے عام یہ اعتراف کرنے لگی ہیں کہ سگریٹ خطرناک ہے اور وہ اسکی جگہ ای سگریٹ کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔
 

شیئر: