Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نامزد گورنر بلوچستان بھی نیب زدہ نکلے؟

کوئٹہ ...ترجمان نیب نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ نامزد گورنر بلوچستان ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کےخلاف تحقیقات آخری مراحل میں ہے۔ان کے کیخلاف جلدریفرنس دائر کئے جانے کا امکان ہے۔ڈاکٹرامیرمحمد جوگیزئی کوئٹہ کڈنی سینٹر میں چیف ایگزیکٹوتعینات تھے۔کڈنی سینٹر کوئٹہ کیلئے طبی آلات،سامان کی خریداری کے فنڈزمیں خوردبردکا الزام ہے۔ترجمان نیب نے مزید کہا کہ ڈاکٹر امیر محمد جوگیزئی کےخلاف 2015میں انکوائری کی منظوری دی گئی تھی۔انکوائری کی منظوری اس وقت کے چیئرمین نیب قمرزمان کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ نے دی تھی۔ تحریک انصاف نے ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی کو گورنر بلوچستان نامزد کیا ہے۔
مزید پڑھیں:علی جہانگیر نیب میں پیش نہیں ہونگے

شیئر: