Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنجے دت کامختصر کردار سے انکارمتوقع

بالی وڈ اداکار سنجے دت کا مصروف شیڈول کے باعث فلم ”ٹوٹل دھمال“ میں مختصر کردار ادا نہ کرنے کا امکان ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سنجے دت فلم ”دھمال“ سلسلے کی پہلی 2فلموں کا حصہ رہ چکے ہیں جنہیں باکس آفس پر بے حد پذیرائی ملی جس کے بعد انہیں فلم کے تیسرے سلسلے ”ٹوٹل“ دھمال“ میں مختصر کردار کی پیشکش کی گئی جس کے بارے میں خبریں سامنے آرہی ہیں کہ متوقع طور پر سنجے دت فلم ”پراستھانم“ کی عکسبندی کے شیڈول کے باعث ”ٹوٹل دھمال“ میں مختصر کردار ادا کرنے سے انکار کر سکتے ہیں۔ فلم میں اداکار اجے دیوگن مرکزی کردار ادا کریں گے۔ 
 

شیئر: